اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام سرکاری اسکیم کے تحت دوسری حج قرعہ اندازی کر دی گئی، وفاقی کابینہ نے باقی ماندہ 10 فیصد حج کوٹہ کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ پہلی قرعہ اندازی میں 87 ہزار 813 عازمین کے نام آئے ہیں ، 7 فیصد باقی قرعہ اندازی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے، سپریم کورٹ میں کامیاب ہوئے تو 11947 عازمین کی قرعہ اندازی ہوگی۔ان کا کہنا تھا 3 سال یا زائد بار درخواستیں دینے والوں کو کامیاب قرار دیا جا رہا ہے، 80 سال سے زائد عمر والوں کو بمعہ معاون کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت 4 ارب سے زائد رقم خود ادا کرے گی، کامیاب اُمیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیں گے۔