سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقررکردی گئی ہے۔کیس کی سماعت کیلئےجسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیاگیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ کا خصوصی بینچ پیر 7 مئی کو دوپہر ڈیرھ بجے اپیل پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کےرہنما عثمان ڈار کی درخواست پر 26 اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا تھا اور آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ان کی نااہلی بھی تاحیات قرار دی گئی۔