طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 7مئی تک ملتوی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لیگی رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، ملزم کے وکیل کامران مرتضیٰ نے موقف اپنایا کہ انہوں نے اس نقطے کا فیصلہ کرنا ہے کہ ملزم کا بیان حلف پر کروانا ہے یا نہیں، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت پیر7مئی تک ملتوی کی جائے۔جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ حلف پر بیان نہ دینے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا، تاہم عدالت نے طلال چوہدری کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے توہین عدالت کیس کی سماعت 7مئی پیر تک ملتوی کردی۔