نیب لاہور نے ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں ایف بی آر سےوزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ فواد حسن فواد کی تمام ریٹرنز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ نیب نے ایف بی آر سے فواد حسن فواد کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔ذرائع نیب نے پرائم منسٹر کےپرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی تمام تفصیلات فراہم کرنے کے لیے 8 مئی تک کا وقت دے دیا۔وزیر اعظم کےپرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا تمام ریکارڈ 8 مئی تک نیب کے حوالے کر دیا جائے گا ، واضح رہے کہ فواد حسن فواد کو نیب لاہور نے 8 مئی کو طلب کررکھا ہے۔