لاہور۔ جائیداد کےتنازع پرچھوٹے بھائی نے 2بھائیوں کی جان لے لی

لاہور:چھوٹے بھائی کے ہاتھوں 2 بڑے بھائیوں کے قتل کا افسوسناک واقعہ مغلپورہ کے علاقے ریلوے کالونی میں پیش آیا۔اہل علاقہ کے مطابق آصف اور ارشد آبائی کوارٹر میں رہائش پزیر تھے،چھوٹا بھائی راحت بیرون ملک سے واپس آیا اور کوارٹر میں سے اپنا حصہ مانگنے لگا، جھگڑا ہوا تو راحت نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کر دیا۔ملزم راحت موقع سے فرار ہو گیا،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے، ڈی ایس پی تنویر احمد کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔