کراچی:انسداددہشتگردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عامرخان کا کہنا تھاکہ ’ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، ایم کیو ایم جہاں تھی وہیں کھڑی ہوگی‘۔صحافی کے سوال پر کہ کیا اس جلسے کے بعد دونوں دھڑے ایک ہو جائیں گے؟ عامر خان نے جواب دیا کہ ’کیا آپ کو نظر نہیں آرہا ایم کیو ایم ایک ہی ہے‘۔ایک صحافی نے عامر خان سے سوال کیا کہ فاروق ستار نے آپ پر الزامات لگائے کیا کہیں گے، اس پر ایم کیوایم رہنما نے کہا کہ ’جس نے الزام لگایا اس سے ہی جا کر پوچھیں‘۔