آرمی چیف نے 11خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی:پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کی توثیق کردی جبکہ 3خطرناک دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا کی توثیق کی گئی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جنہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گرد سیکیورٹی تنصیبات پر حملوں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل ،تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے ،عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سزا پانے والے دہشت گردوں میں عارف اللہ ،بخت محمد ،محمد عمران ،یوسف خان ،نادر خان ،برہان الدین،محمد زیب ،سلیم اور عزت خان سمیت دیگر دہشت گرد شامل ہیں ۔