اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج شام 4 بجےاہم پریس کانفرنس کریں گے، وہ معمول کی طرح پنجاب ہاؤس کی بجائے نجی مقام پرپریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ پارٹی امور اور ملکی معاملات پر بات کریں گے جب کہ وہ بطور سابق وفاقی وزیرداخلہ رونما ہونے والے اہم واقعات پر بھی اظہار خیال کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات کے جواب بھی دیں گے جبکہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار پارٹی سے اپنی 35 سالہ وابستگی کے بارے میں اظہار خیال کریں گے، ان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔