پاک افغان بارڈر کومحفوظ بنانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے بارڈرفیسنگ کا عمل جاری

وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں شمالی اور جنوبی وزرستان میں افغانستان سے متصل سرحد پر باڑلگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے،اعلیٰ عسکری حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں ستر کلومیٹر جبکہ جنوبی وزیرستان میں تیس کلومیٹر تک پاک فوج نے خاردار تار لگانے کا عمل مکمل کرلیا ہے جبکہ سرحد کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے شمالی وزیرستان میں مزید ایک سو دس جبکہ جنوبی وزیرستان میں باسٹھ کلومیٹر تک فنسینگ کی جائے گی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے جدید کیمرے اور ریڈار سسٹم بھی نصب کیا جاچکا ہے اس کے علاوہ سات سو پچاس قلعے تعمیر کئے جائیں گے۔