وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سیالکوٹ کے علاقے نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013اور 2018کے پاکستان میں واضح فرق ہے، رکاوٹوں کے باوجود ترقی کا عمل جاری رہےگا۔انہوں نے کہا کہ قومیں جھوٹے نعرے لگانے سے ترقی نہیں کرتیں، قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے انتھک محنت کی جاتی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے ہم نے اپنے منشور پر عملدآمد کر کے دکھایا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشتگردی اور غربت کے خاتمے کیلئے قدم سے قدم ملا کر چلیں ،ہم امن چاہتے ہیں ملک میں بھی اور گردونواح میں بھی، تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔