پاکستان پیپلز پارٹی نے لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنوں کا اعلان کردیا،دھرنے لاڑکانہ، حیدرآباد،کراچی سمیت دیگر شہروں میں دیئے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی نے صوبے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ پہلا دھرنا کل لاڑکانہ میں دیا جائے گا، جس سے وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ اور صوبائی قیادت خطاب کرے گی،لاڑکانہ کے بعد کراچی ، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں دھرنے دیئے جائیں گے۔ذرائع پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ وفاق سندھ میں اٹھارہ گھنٹے کی لودشیڈنگ کرکے عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے، اور سندھ کی عوام کو سزا دے رہی ہے۔