لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمی کاردار نے رانا ثنااللہ کو5 کروڑ روپے ہرجانے کالیگل نوٹس بھیج دیا۔ پی ٹی آئی کی رہنما عظمیٰ کاردارکا نوٹس میں کہنا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے پاکستان کی 52 فیصد خواتین کی تضحیک کی،جس پر رہنما عظمی کاردار نے رانا ثنااللہ کو5 کروڑ روپے ہرجانے کالیگل نوٹس بھیج دیااور موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا7روز میں معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہوں و۔اضح رہے رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی جلسے کی شرکاخواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے اور وہ اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں، جبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی ان کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کر چکے ہیں۔