اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لیجے توک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے 6 مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا۔کیس کی سماعت 11 مئی کو کوئٹہ رجسٹری میں ہوگی، جس کے لیے چیف سیکریٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔