اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہاکہ غیرملکی اقامہ جیب میں رکھ کر احسن اقبال کو دانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں، عمران خان اس سیاست پرلعنت بھیجتے ہیں جواقامے جنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان قوم کا انتخاب اورمستقبل کے وزیراعظم ہیں، اللہ پاک کے فضل سے اب اس ملک میں سیاست کا رخ اور مزاج عمران خان طے کریں گے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہناتھاکہ تجربے کے نام پرشریفوں نے درباری اور دربان قوم پرمسلط کئے، قوم ان کے تجربے اور سیاست دونوں سے پناہ چاہتے ہیں۔