اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہاکہ حکمرانوں نے 5 سال میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا ،جبکہ حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کیے لیکن پورے نہیں کیے ، انہوںنے کہاکہ عوام لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کرنے والوں کو مسترد کردیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ کرپٹ ٹولہ کس منہ سے عزت کی بھیک مانگ رہاہے؟۔