پانامااور اقامہ میں پھنسے نواز شریف کوآج خلائی مخلوق نظر آرہی ہے۔ناصر حسین شاہ

سکھر:وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہاکہ نوازشریف بوکھلاہٹ کاشکارہیں،نوازشریف جب سےپاناما،اقامہ میں پھنسےہیں انہیں خلائی مخلوق نظرآرہی ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونےسےان کےجھوٹ کااندازہ لگایاجاسکتا ہے۔ انہوں نے آئندہ الیکشن وقت پر نہ ہونے سے متعلق بات کرتےہوئے کہاکہ الیکشن وقت پرنہ ہوئےتوپیپلزپارٹی بھی دیگرجماعتوں کےساتھ احتجاج کرے گی۔وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کےکراچی کےایک جلسےنےایم کیوایم کوہلاکررکھ دیا،ایم کیوایم جاگ مہاجرجاگ کانعرہ لگاکرلسانیت کو ہوادے رہی ہے۔