کراچی میں ایم کیو ایم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔عارف علوی

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہاکہ ہم پنجابی پٹھان مہاجر کے نام پر کراچی اور سندھ کو بٹنے نہیں دیں گے،کراچی میں اب ایم کیوایم کی کوئی گنجائش نہیں۔جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے نے کہا کہ شہر کو دوبارہ لسانی سیاست کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ کراچی بھتہ خوروں اورجرائم پیشہ افرادسے آزاد ہوچکا ہے، 12 مئی کوکراچی میں جلسہ کریں گے، الیکشن سے پہلے ایک گرینڈ جلسہ بھی کریں گے۔