ایم کیو ایم کے گڑھ میں ایم کیو ایم کا دفتر بند -پتنگ اور جھنڈا اتار دیا گیا

کراچی:ایم کیوایم کے لیے کراچی میں مشکلات بڑھنے لگیں، ایم کیو ایم کا گڑھ ایم کیو ایم سے چھین لیا گیا، لیاقت آباد میں عوامی رابطہ آفس علاقہ مکینوں نے بند کردیا۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں عوامی رابطہ آفس ختم، پتنگ اور جھنڈا اتار دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم کا گڑھ سمجھے جانے والے لیاقت آباد کے مکینوں نے عوامی رابطہ آفس بند کردیا۔ ٹاؤن آفس یوسی سینتس کے دفتر سے پتنگ اورجھنڈا اتار لیا گیا۔ دروازے پر لگا پینا فلیکس بھی ہٹا دیا۔ علاقے میں صفائی اور ترقیاتی کام نہ ہونے پر مکینوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔ اس موقع پر ایک خاتون کا کہناتھاکہ میرے شوہر کو شہید کیا گیا آج مجھ سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔