کراچی: ٹنکی گرائونڈ کے کامیاب جلسے کے بعد پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو ایک بار پھر نئی ٹینشن دینے کی ٹھان لی، 12 مئی کو گلشن اقبال میں جلسے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ ملک میں سیاست کی اجازت سب کو ہے، عوام نفرت پھیلانے والوں کو اور کراچی والوں نے متحدہ کو مسترد کردیا،22اگست سے پہلے والے دور کو واپس آنے نہیں دینگے۔