انتخابات میں تاخیرسے ملک کا نقصان ہوگا۔وزیر ریلوے

لاہور:ـوفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ اگر انتخابات میں تاخیر ہوئی ملک کا نقصان ہوجائے گا،رسہ کشی کرکے اور ٹانگیں کھینچ کر ملک آگے نہیں جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہماری اتنی کردار کشی کی گئی جو کبھی سوچا بھی نہیں تھا،جوماحول بن رہا ہے بطور سیاسی کارکن اس پر پریشان ہوں۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ اقتدار اتنا اہم نہیں ہوتا جس کے لیے عمران خان جھوٹ بولتے ہیں، ہماری میٹرو بس کو آپ جنگلا بس کہتے تھے،میٹرو بس اتنی اہم نہیں تھی تو آپ اب کیوں پشاور میں بنارہے ہیں؟۔وہ کہتے ہیں ہم نے خیبرپختوامیں ایک ارب درخت لگائے ہیں،بھائی وہ ایک ارب درخت گنے گا کون؟پشاور میں ڈینگی آیا تو خان صاحب پہاڑ پر چڑھ گئے۔