الیکٹرانک سگریٹ بھی اتنے ہی خطرناک ہیں، جتنے تمباکو سے بھرے ہوئے سگریٹ ہوتے ہیں۔ حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ میں ملائے جانے والے فلیور میں زہریلا کیمیکل ملایا جاتا ہے، جو بجلی سے چارج ہونے کے بعد مزید زہریلا بن کر انسانی صحت کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔ ای سگریٹ میں ملائے جانے والے فلیورزمیں ملائے جانے والے کیمیکلز میں پائے گئے زہریلے مادے سے انسانی صحت پر خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ای سگریٹ میں شامل کیے جانے والے فلیورز میں سب سے زیادہ خطرناک ’دارچینی، ونیلا اور روغنی‘ فلیورز کو قرار دیا گیا، جو سفید خون کے خلیات کو تیزی سے ختم کرتے ہیں۔