(ن) لیگ آج مانسہرہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پاکستان مسلم لیگ( ن) آج مانسہرہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے جلسے سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز بھی خطاب کریں گی ۔ جلسہ گاہ میں شرکاء کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں لگائی گئی جا رہی ہیں،شہر اور جلسہ گاہ کو خیرمقدمی بینرز سے سجادیا گیا ہے۔ جلسے کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)نے عوامی رابطہ مہم تیز کردی ہے۔اس سلسلے میں نواز شریف اور مریم نوازنے 4مئی کو چترال،5مئی کو جہلم میں جلسہ کیا اور اب6مئی کو مانسہرہ، 8مئ کو خوشاب، 9مئی کو چشتیاں، 10کو چکوال، 11کو ملتان اور 13مئی کو گوجرخان میں مسلم لیگ (ن)کا پنڈال سجے گا۔