بورے والا ۔ جوئیہ بنگلا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

بورے والا کے تھانہ فتح شاہ کے علاقے جوئیہ بنگلا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مرنے والوں کی شناخت یاسرڈوگر، معراج مہل ساہوکا اور بوٹا سکھیرا کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان اغوا برائے تاوان اور قتل میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان نے گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کے کانسٹیبل اور ایک وکیل کو تاوان نہ ملنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔