راولپنڈی میںنامعلوم افراد نے ماں اور 3 بیٹیوں کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خانپور میں گھر سے ماں اور بیٹیوں کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں ،پولیس کے مطابق لاشوں کے قریب سے جوس کا ڈبہ بھی ملاہے تاہم لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے خان پور ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعدموت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ قتل ہونے والوں میں صدف اختر زوجہ شفاقت زمان ، 9 سالہ ایمان شہزادی اور دیگر شامل ہیں،پولیس کا کہناہے کہ خاتون سمیت تینوں بچیاں گھرمیں اکیلی تھیں۔