پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلگ شہروں میںبارش کا سلسلہ جاری ہے جس نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، فیصل آباد اورساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور بارش متوقع ہے۔ گوجرانوالہ، بہاولنگر میں بھی رم جھم، جب کہ شیخوپورہ، قصور اور اوکاڑہ میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کرم ایجنسی اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔