لاہور میںوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر دفاع خرم دستگیر میں ملاقات ہوئی ہےجس میں دونوں سیاسی رہنماؤںنے سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور آصف زرداری نے عوام کو مایوسی اور دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا، اپنے دور حکومت میں نیازی اور زرداری کوئی قابل ذکر کام کرنے میں ناکا م رہے ہیں۔وزیردفاع خرم دستگیر سے ملاقات میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران اوردہشتگردی کاخاتمہ اس حکومت کااعزاز ہے اور اگرموقع ملا تو سندھ اورخیبر پختونخوا میں ترقی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔