آصف زرداری اور عمران خان شکست نہ دے سکے تو چور دروازےسے نکالا گیا۔نواز شریف

مانسہرہ:مسلم لیگ (ن) کا مانسہرہ میں سیاسی پاورشو، قائدمسلم لیگ ن نواز شریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران زرداری 2013 میں مجھے شکست نہ دے سکے تو چور دروازے سے نااہل کرادیا،مجھے فارغ کردیا نا اہل قرار دے دیا گیا ہے ،کیوں کہ ،نوازشریف نے اپنے بیٹے سےتنخواہ نہیں لی،اقامہ رکھا ہواتھا ،ویزارکھا ہواتھا ،اس لیے نوازشریف گھر جاؤآپ کی چھٹی،جبکہ خودوہ آف شورکمپنیوں کا مالک اورلاکھوں پاؤنڈ کی ٹرانزیکشن کی، عمران خان کو کہا گیا نہیں عمران تم معصوم اور بے قصورہو۔نواز شریف نے کارکنوں کو مخاتب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے معلوم ہے آپ نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا،اس فیصلے کو بدلناچاہتے ہوتو ایک راستہ ہے، نوازشریف دوبارہ اہل قراردیاجاسکتاہےاس قانون کواسمبلی میں لاکربدلناہوگا،وعدہ کرتاہوں ووٹ کو عزت دی توخیبرپختونخوا کو نیا بنا دیں گے۔ووٹ کو عزت دو سے متعلق بات کرتےہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ ووٹ کو عزت دینےکا مطلب ہے پاکستانیوں،نوجوانوں کو عزت دو، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے پاکستان کو عزت دو۔جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعظم نےکہاکہ لاہور سے برہان اوربرہان سے شاہ مقصود تک نیاپاکستان دیکھا،شاہ مقصود کے بعدحویلیاں اورپھر ایبٹ آباد مانسہرہ تک پرانا پاکستان دیکھا،میں دائیں بائیں اورسامنے بھی دیکھتا رہا نیا پاکستان نظر نہیں آیا، راستے میں جگہ جگہ گندگی اور کچرا دیکھا، انہوںنے کہاکہ جیسے ہی سندھ میں داخل ہوتو آپ کو پرانے پاکستان کی تصویرنظر آنے لگتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا شہباز شریف کے پاس ہوتا تو نقشہ بدل چکاہوتا، پنجاب میں جاکر دیکھو،آپ کو نیا پاکستان نظر آئے گا۔