کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سےچائنااوورسیزہولڈنگ کمپنی کےسی اوکی ملاقات، ملاقات میں چینی کمپنی سےگوادرمیں پینے کے پانی کامعاہدہ طےپاگیا، معاہدے کےتحت چینی کمپنی یومیہ گوادرکو3لاکھ گیلن پانی فراہم کرے گی اورحکومت بلوچستان80پیسافی گیلن کے حساب سے پانی خریدے گی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہناتھاکہ معاہدہ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے،معاہدے سے گوادرمیں پانی کا مسلئہ کسی حد تک حل ہوجائےگا،انہوںنے کہاکہ گوادرپاکستان کا مستقبل ہے،شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمے داری ہے۔