لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مانسہرہ میں خطاب پرردعمل دیتےہوئے پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہاکہ ووٹ کا مطلب یہ نہیں آپ کو دنیا کی ہر برائی کا لائسنس مل گیااورنہ ہی اسمبلی کا کام قانونی اور کرمنل میٹرز پر رائے زنی کرنا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ الیکشن اور جرم دو الگ الگ چیزیں ہیں، ان کی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں، ان کی باتوں کی کوئی حيثیت نہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ بڑے پروجیکٹ مال بنانے کے لیے بناتے ہیں ، یہ تعلیم ، صحت ، صاف پانی میں سرمایا کاری نہیں کرتے، انہوں نے جو اربوں روپے کی جائیدادیں باہر بنائیں وہ کرپشن ہی تو ہے۔