لندن:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے کہاکہ 27 اپریل کو واقعہ مجھ سے غلط منسلک کیا جارہاہے ،سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، نیند کی وجہ سے گرگیا تھا جس کے مجھے چوٹیں لگیں گرنے کے باعث ان کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ جبکہ ڈاکٹر پرسوں معائنے کے بعد ڈسچارج کریں گے۔اس کے علاوہ برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری پر کسی نے حملہ نہیں کیا۔پولیس کے پاس نعیم بخاری پر کسی حملے کا ریکارڈ موجود نہیں۔