ناروال : وزیر داخلہ احسن اقبال کے بھتیجے رانا منان نے کہاکہ احسن اقبال تقریب سے خطاب کے بعد جیسے ہی باہر نکل رہے تھے تو مجمع میں شریک ایک مسلح شخص نے پستول سے ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیااور اب احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔وزیر داخلہ کے بھتیجے رانامنان نےکہاکہ مزید چیک اپ کیلئے احسن اقبال کو لاہور منتقل کیا جارہاہے۔