ناروال : وزیر داخلہ احسن اقبال پرہونے والے قاتلانہ حملےکی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کرتےہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔احسن اقبال پر حملے کی سابق صدر آصف زرداری، ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی ایک بیان میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا ایسا رجحان خطرناک ہے۔