خلائی مخلوق سے مقابلے کیلئے نواز شریف راکٹ پکڑیں اور خلا میں جائیں۔بلاول

لاہور:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ممبر سازی کیمپ سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ نواز شریف کی زندگی ووٹ کی بے حرمتی سے بھری پڑی ہےوہ ہر15 دن میں اپنا بیانیہ بدلتےہیں، بلاول بھٹو نے کہاکہ نواز شریف کا مقابلہ اگر خلائی مخلوق سے ہے تو وہ راکٹ پکڑیں اور خلا میں جائیں باقی اس زمین پر تو انسان ہی بستےہیں۔ لاہور میں ممبر سازی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ظالم اور ظلم سے ٹکراناپاکستان پیپلز پارٹی کی روایت ہے اور یہ روایت ہم نے کربلا سے سیکھی ہے جسے مرتے دم تک جاری رکھیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے حقیقی مسائل پر بات کرتی ہے جبکہ نواز شریف نے سیاست نہیں ہمیشہ کاروبار کیا ہے، عمران خان اور نواز شریف کا مسئلہ صرف اقتدار ہے۔