ملک میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرناہوگا۔مریم نواز

وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ ، حملے کی مذمت کرتےہوئےسابق وزیر اعظم نواز شرریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ اللہ رب العزت احسن اقبال صاحب کو زندگی اور صحت عطا فرمائے، انہوںنے کہاکہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرنا ہو گا۔