نارووال :اب تک کی اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والےملزم کا پورانام عابد حسین ہے جس کی عمر22سال ہے اور وہ میٹرک پاس ہیںجبکہ ملزم کا تعلق کنجروڑ تحصیل شکر گڑھ سے ہے۔ملزم نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ختم نبوت کے معاملے پر وزیر داخلہ پر حملہ کیا حملہ کرنے کے فیصلے میں میرے ساتھ کوئی شریک نہیں یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے۔واضح رہے کہ نارووال میں ایک مقامی تقریب سے خطاب کے بعدوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو فائرنگ سے زخمی کردیا تھا ،گو لی ان کے کندھے پر لگی تھی۔