اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی امریکا نے بھی مذمت کی ہے۔پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ ان کا ملک وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتا ہے، احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کااظہارکرتےہیں۔خیال رہے کہ احسن اقبال پر عابد حسین نامی شخص نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔