پیپلز پارٹی کی زہرافشانی پر حیران نہیں ہونا چاہیے۔سربراہ مہاجر قومی موومنٹ

کراچی:کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہاکہ اردو زبان کو بچانے کیلئے جانیں قربان کی گئی تھیں، پیپلز پارٹی نے زہر افشانی کی تو ان کی فطرت تھی اورپی پی پی کی زہرافشانی پر حیرانی نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ مہاجروں کی جماعت ہوہی نہیں سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آج شہر کے لوگوں کا خیال آیا ہے؟ اس وقت کوئی جماعت نہیں بولی جب یہاں لوگ مارے جارہے تھے۔