شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہو گی

احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج پھر ہو گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز آج عدالت میں پیش ہوں گے۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز نیب کے گواہ عمران ڈوگر پر جرح جاری رکھیں گے۔گزشتہ سماعت میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، جبکہ خواجہ حارث نے نیب کے گواہ عمران ڈوگرپر تیسرے روز جرح مکمل کی۔بعد ازاں خواجہ حارث کی نیب کے گواہ عمران ڈوگر پرجرح مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی تھی ۔