چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اصغر خان کیس نظرثانی درخواستوں پر سماعت جاری ہے،اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کہاں ہیں، وہ تشریف لائے ہیںجس پر عدالت کو بتایا گیا کہ وہ موجود ہیں۔چیف جسٹس نے کہا ‘جنرل صاحب روسٹرم پر آجائیںجس کے بعد جنرل (ر) اسلم بیگ روسٹرم پر آئے اور کہا کہ مجھے صرف ایک روز قبل کیس مقرر ہونے کا بتایا گیا ہے، میں کیس کی تیاری نہیں کرسکا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جنرل صاحب کسی صورت میں کیس کی سماعت ملتوی نہیں کی جائے گی، اگر آپ کے وکیل نہیں ہیں تو دلائل خود شروع کردیں۔اس موقع پر آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کے وکیل نے کہا کہ مناسب ہوگا اس کیس کو اڑھائی بجے سن لیں۔جس پر عدالت نے سماعت ڈھائی بجے تک ملتوی کردی۔