سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت کا بازار گرم ہے،مقبوضہ وادی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور وادی بھر میں مکمل ہڑتال ہے۔تمام اضلاع کے تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور آمد ورفت کے تمام ذرائع مکمل طور پر بند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کو روکنے کے لیے فوج کے مزید نفری طلب کرلی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز میں ضلع چٹہ بل اور شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کے یونیورسٹی کے پروفیسر سمیت 14 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔