کشمور میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ،ایس ایچ او شہید

کشمور میں کچے کے علاقے آدم جی ٹبو میں پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے بعد علاقے میں پولیس کی مزید نفری اور بکتر بند گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔علاقہ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ 4 مغویوں کی بازیابی کے لئے پولیس نے نواب جاگیرانی ڈکیت کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران جدید اسلحے سے لیس ڈکیت گینگ نے پولیس پرفائرنگ کردی جس میں ایس ایچ او کرم پور انسپکٹر علی حسن شہید ہوگئے ہیں۔