اسلام آباد:اسلام آباد میں انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان میں توانائی کا بحران اب ماضی کا حصہ بن چکا ہےاور 2025 تک پاکستان میں توانائی سرپلس میں ہو گی اورتوانائی کی قیمتوں میں کمی کا مسئلہ حل کریں گے۔کانفرنس سےوفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ملک میں ٹیکس نیٹ بڑھایا گیاہےاور غربت میں کمی کے لیے جی ڈی پی گروتھ کو 7 فیصد تک لانا ہو گا۔ انہوںنے مزید کہاکہ موجودہ حکومت میں معیشت کو آزاد کیا گیا اور ٹیکسوں میں کمی کی گئی۔