اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے اردن کے ساتھ مجرموں کے تبادلوں کے معاہدے کی توثیق کردی، اجلاس میں کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 27 اپریل کو اجلاس میں کیے گے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ۔ اجلاس میں سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی منظوری اور پاکستان اور کرغزستان کے درمیان شعبہ تعلیم، ایم او یوز اور دیگر معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔