فیصل آباد میں ساہیاں والہ انٹر چینج کے قریب ملتان سے راولپنڈی جانے والی بس کو ٹریلر نے ٹکر مار دی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے کے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا ،ریسکیو حکام نے 7 زخمیوں میں سے 3 کو انتہائی تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال اور ایک زخمی کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا، جبکہ 3 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے دی گئی۔دوسری جانب پولیس نے مرنے والوں کی لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos