کراچی: رہنما پاکستان پیپلزپارٹی منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کراچی کا امن خراب کرنے کی سازش کررہے ہیں لیکن کسی کوکراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوںنےکہاکہ ایم کیو ایم کا کراچی میں وجود ختم ہوچکا ہے،کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو انتخابات میں شکست دیں گے، کراچی میں پیپلزپارٹی پھر سے میدان مارے گی۔12 مئی کو ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے سے متعلق بات کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہناتھاکہ کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں بڑا جلسہ منعقد کریں گے، 12 مئی کے جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا، جلسے سے بلاول بھٹو اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنما خطاب کریں گے۔