لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےرمضان کا پہلا روزہ لاہور میں کھولنے کا فیصلہ کرلیاہے ، سابق صدر پہلے روزے کی افطار جیالوں کے ساتھ مل کرکریں گے۔ سابق صدر نے یہ فیصلہ پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیزالرحمان چن اور اورنگزیب برکی کی دعوت پرکیا ہے۔ پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں سابق صدر زرداری نے کہاکہ صرف روٹی، کپڑا اور مکان ہی نہیں بلکہ عوام کو تعلیم، روزگار اور صحت کی بہترین سہولیات بھی دیں گے۔ اب سے تعلیم، صحت اور روزگار بھی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ پیپلزپارٹی کے اس منشور کو گھر گھر پہنچائیں گے۔ انہوںنے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی وفاق کی علامت ہے جبکہ انتخابات 2018ء میں پنجاب سے بھرپور الیکشن لڑیں گے۔