کوئٹہ: متعدد وارداتوں میں ملوث دہشت گرد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت حافظ محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے ۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزا ز گورائیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی اور کوئٹہ میں کارروائیاں کیں، اس نے پرانی سبزی منڈی میں دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، ملتانی محلہ میں پولیس جبکہ ڈبل روڈ پر ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ ملزم کے قبضے سے دستی بم، 150 کلو گرام بارودی مواد ، نٹ بولٹ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزم حافظ محمد اسماعیل نے مختلف وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔