اصغرخان کیس، سربراہ تحقیقاتی کمیٹی کیلئے احسان صادق کا نام فائنل

اسلام آباد :اصغر خان کیس کی تحقیقات کا معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے تفتیش کیلئے کمیٹی کے سربراہ کا تعین کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی کے لیے گریڈ 21 کے افسر احسان صادق کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے احسان صادق کی مشاورت سے کمیٹی کے دیگر نام فائنل کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ احسان صادق اس وقت ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہیں۔ اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لئے نئی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔