کوئٹہ :دشت کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دشت کے قریب تیرہ میل پرریلوے ٹریک پردھماکہ ہوگیا۔ دھماکے سے ٹریک کا دو فٹ حصہ اڑ گیا، جس کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ تیرہ میل کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہوگیا ۔ دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے جبکہ ریلوے انتظامیہ اور بم ڈسپوزل ا سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں صرف ریلوے ٹریک کو ہی نقصان پہنچا ہے اس کے علاوہ کوئی بھی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے ، ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینیں چلادی جائیں گی۔