اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے آج پنجاب ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کے الزامات پر آج پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ چیئرمین نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف پر الزامات عائد کئے گئے تھے کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں4 اعشارہ 9 ارب ڈالر بھارت بھجوائے تھے۔